خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کی سپریم عدالت کے نائب صدر پر رشوت ستانی کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد

بیجنگ (ملت + آئی این پی )سپریم پیپلز کورٹ کے نائب صدر اور چین شمال مشرقی صوبہ جیلن کے سابق نائب گورنر پر رشوت ستانی کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ تیانجن اور حاربن کے پروکیوریٹورریٹ کو سپریم پیپلر کورٹ کے نائب صدر شی شاؤ منگ اور صوبہ جیلن کے سابق نائب گورنرہو چن لی کی پراسیکیوشن کو آگے بڑھانے کے لئے ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ فرد جرم کے مطابق دونوں افراد پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری رشوت اور دیگر مراعات حاصل کیں ۔