خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کی لڑاکا طیارے اڑانے والی خاتون پائلٹ حادثے میں ہلاک

بیجنگ: (ملت+اے پی پی) دو ہزار پانچ میں چین کی فضائیہ میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کرنے والی تیس سالہ یو شو کا طیارہ نا معلوم وجوہات کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ یو شو طیارے سے بر وقت نکل نہ سکیں جبکہ انکا کو پائلٹ کوشش میں کامیاب ہو گیا۔ یو شو چین کی چند خواتین پائلٹس میں سے تھیں جو مقامی طور پر تیار کئے گئے لڑاکا طیارے جے ٹین کو اڑانے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔ وہ حال ہی میں ختم ہوئے ژو ہائی ائر شو میں فضائی کرتب دکھانے والی چینی ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔