خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے اعتراض کے باوجود امریکا اور فلپائن کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع

منیلا:(اے پی پی) چین کے اعتراض کے باوجود امریکا اور فلپائن کے درمیان متنازع جنوبی چینی سمندر میں مشترکہ فوجی مشقیں’’ بالیکتان‘‘شروع ہو گئیں۔ فوجی مشقیں’’ بالیکتان‘‘(کندھے سے کندھا)گیارہ روزہ مشقیں ہیں جن میں امریکا کے 5 ہزار جبکہ فلپائن کی 4 ہزار اور آسٹریلیا کے 80 فوجی شریک ہیں،امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر آئندہ ہفتے ان مشقوں کی براہ راست آرٹلری فائرنگ اور بحری لڑائی کا مظاہرہ دیکھنے کے لئے منیلا جائیں گے۔چین جنوبی سمندر پر اپنی ملکیت کا دعوی دار ہے جس پر اس نے امریکا اور فلپائن کو اس کی حدود میں مشق کرنے سے خبردار کیا تھا۔