خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا دوسرا مرحلہ مکمل

بیجنگ (ملت + آئی این پی) توقع ہے کہ چین کا پہلا مال بردار خلائی جہاز ٹیان جو یو ۔1اپریل میں مجوزہ طورپر چھوڑے جانے کے بعد مدار میں چکر لگانے والی ٹیان گونگ ۔2خلائی تجربہ گاہ کے تحت تین مرتبہ لنگر انداز ہو گا ، ٹیان جو 1-لانگ مارچ 7-وائی 2-بردار راکٹ کے ذریعے جنوبی چین کے صوبہ ہائی نان میں وین چنگ خلائی جہاز چھوڑنے کے مرکز سے خلا میں بھیجا جائے گا ۔ یہ بات چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے ترجمان نے بتائی ہے ۔ یہ پرو گرام کے مطابق ٹیان گونگ 2-کو تین مرتبہ ایندھن فراہم کرے گا اور تجربات اور پڑتال کرے گا ، سفر کے دوران ٹیان جو یو 1-قریباً ایک ماہ تک خود اپنے طورپر مدار میں چکر لگائے گا اور ٹیان گونگ 2-کے ساتھ جڑنے کے بعد قریباً دو ماہ تک مدار میں چکر لگائے گا ، مشن کی تکمیل کے بعد ٹیان جو یو 1-مدار کو چھوڑ دے گا اور زمین پر واپس گرے گا جبکہ ٹیان گوانگ 2-مدار میں رہے گا اور اپنے تجربات جاری رکھے گا ، ٹیان جو یو 1-مشن ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرے گا ، یہ 2022ء کے قریب کوئی خلائی سٹیشن قائم کرنے کے حتمی اقدام کے حصول میں چین کیلئے انتہائی اہم ہو گا ۔