خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے بعد جی 20 کی سر براہی جرمنی نے سنبھال لی

برلن (ملت + آئی این پی) چین کے بعد جی 20 کی سر براہی جرمنی نے سنبھال لی ، 2017ء میں جرمن وزیر خزانہ اور اور مرکزی بینک کے سربراہ جی 20گروپ کے وزراے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہوں کی ملاقات اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق جرمنی نے با ضابطہ طور پر چین کے بعد جی 20 گروپ کی سربراہی جرمنی نے با ضابطہ طور پر سنبھال لی ہے ۔2017ء میں جرمن وزیر خزانہ اور جرمنی کے مرکزی بینک کے سربراہ جی 20گروپ کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہوں کی ملاقات کی صدارت کریں گے ۔ جرمن وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ جی 20گروپ کو ایم بین الا اقوامی فورم کے طور پر جغرافیائی سیاست میں موجود غیر یقینی صورتحال ، دہشتگردی اور پناہ گزینوں کی منتقلی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا جی 20گروپ کے نائب وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے نائب سربراہوں کی ملاقات ہو چکی ہے اب اس کے ساتھ ساتھ ورکنگ گروپس نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔