خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے ساتھ حساس مسائل سے نمٹنے اور تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوشش پر تیار ہیں، امریکہ

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے حساس مسائل سے نمٹنے اور تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوشش کرنے پر تیار ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا چین امریکہ کے ساتھ عدم تصادم ، باہمی تعاون اور مشترکہ تعاون و مفادات کے اصول کو اپناتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تبالے کو مضبوط بنائے گا اور دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو مزید گہرائی تک پہنچائے گا دنیا اور خطے کے مسائل کے حل کیلئے مشاورت اور مواصلات کو توسیع دے گا اور ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرے گا تاکہ چین امریکہ تعلقات مستحکم و برقرار رہے اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا امریکہ مشاورت کے زریعے حساس مسائل سے نمٹنے اور امریکہ چین تعلقات کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنے پر تیار ہے ۔