خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے ساتھ مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر تیار ہیں ، سعودی عرب

بیجنگ (ملت + آ ئی این پی) سعودی عرب نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ، سعودی عرب چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔اور چین کے ساتھ مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر بھی تیار ہے جبکہ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا ہے کہسعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کرتے رہیں گے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ۔چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی ۔اس موقع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے سیاسی اعتماد کی بنیاد مضبوط ہے ۔دونوں فریقوں کے ٹھوس تعاون سے عمدہ ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔ انھون نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے آپ سے باہمی تعلقات سے حاصل ہونے والے ثمرات پر بات چیت کی ۔ چین مختلف ممالک کے اپنی صورت حال کے مطابق ترقی کے مناسب راستے کے انتخاب کااحترام کرتا ہے ۔چین ملک کے استحکام کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوشش کی حمایت کرتا ہے ۔ چین سعودی عرب کے ساتھ باہمی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے اہم شعبوں میں پیداوری صلاحیت کے تعاون پر عمل درآمد کرنے ،عالمی امور میں مشاورت کو مضبوط بنانے پر تیار ہے ۔ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کرتا رہے گا ۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے پرامن ماحول کی ضرورت ہے ۔ چین مختلف چیلنجوں کے مقابلیاور عالمی امن کے تحفظ کے لیے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کومزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔مالقات میں سعودی فرمانرواسلمان بن عبدا لعزیز السعود نے کہا کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے تعاون کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہے ۔ سعودی عرب چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔ اور چین کے ساتھ مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر بھی تیار ہے ۔