خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر شدید تحفظات

چین کے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر شدید تحفظات
بیجنگ:(ملت آن لائن) چین نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران کے حل کی خاطر پرامن مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی کہ خطے میں امریکی فوج کو اپنی عسکری مشقیں منسوخ کر دینا چاہیں جس کے جواب میں پیانگ یانگ کو اپنا میزائل پروگرام بھی روک دینا چاہئے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے تقریباً2 ماہ کے بعد ایک نیا بیلسٹک میزائل تجربہ کیاہے جس پر ہمسایہ ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کر دی۔