خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کی قطر میں اپنے یمنی ہم منصب سے ملاقات

دوہا (آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے یمن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک المیخلافی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات یمنی امن مذاکرات کے علاوہ دیگر اہم علاقائی عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں ہونے والے چین عرب تعاون فورم کے ساتویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ہونے والی سائیڈ لائن دوطرفہ ملاقات کے دوران دونوں وزراء یمن بارے امن مذاکرات پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عبدالمالک نے وانگ کو یمن کی موجودہ صورت حال بارے بھی آگاہ کیا وانگ نے امید ظاہر کی ہے کہ یمنی فریقین ان مذاکرات کو کامیاب بناتے ہوئے جلد ملک کو دوبارہ امن و استحکام کی جانب لے جائیں گے ۔