خبرنامہ انٹرنیشنل

چیک ری پبلک:بم حملے کی دھمکی پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اسپین:(ملت+اے پی پی) سے وارسا جانے والے بوئنگ 707 طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر چیک ری پبلک کے درالحکومت پراگ میں اتار لیا گیا ۔ چیک وزیر داخلہ نے بتایا کہ طیارے میں موجود پولینڈ کے ایک مسافر نے جسم سے بندھے بم سے طیارے کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تاہم چیک وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ گر فتار مسافر سے دھماکا خیز مواد ملا یا نہیں۔ طیارہ اسپین سے وارسا جا رہا تھا اور طیارے میں 160 مسافر تھے، جن میں سے اکثریت پولینڈ کے باشندوں کی تھی ، تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ دوسری طرف گو ئٹے مالا میں امریکی سفارت خانے کو دھمکیاں ملنے کے بعد بند کردیا گیا۔سفارت خا نہ اب 3 جنوری کو کھلے گا ۔