خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈاکٹرذاکر نائیک کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

نئی دلی:(ملت+اے پی پی) بھارتی حکومت نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کے بعد اب ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی غیرسرکاری تنظیم پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرا دیا جب کہ مقدمہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ حکام کے مطابق اسلامک ریسرچ سینٹر کے نام پر مبینہ طور پر بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم سے متعلق تحقیقات کی جائے گی جب کہ ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر دستاویزات کی نقول حاصل کرلی گئی ہیں اور پوچھ گچھ کے لئے انہیں طلب بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں بھارت میں موجود نہیں تاہم گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے ان کی غیر سیاسی تنظیم اسلاملک ریسرچ فاؤنڈیشن پرنقص امن کی وجہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔