خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈنمارک میں داعش کے چار ارکان گرفتار

کوپن ہیگن :(اے پی پی) ڈنمارک کی پولیس نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے چار مشتبہ جنگجوؤں کو دارالحکومت کوپن ہیگن کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افراد شام سے ڈنمارک واپس لوٹے ہیں اور یہاں یہ نئے عسکریت پسند بھرتی کرنے میں مصروف تھے۔ ڈینش پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی تلاشی کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔