خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈنمارک کا مزید 16 فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان

کوپن ہیگن (آن لائن) ڈنمارک نے نیٹو قیادت میں ریسولیوٹ سپورٹ مشن میں حصہ لینے کے لئے مزید 16 فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے وزیر خارجہ کریسیٹین جینسن نے صحافیوں کے سات بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھیجے جانے والے افغان دارالحکومت کابل کے نزدیک تعینات کئے جائیں گے اور ان کی تمام تر توجہ کا مرکز افغان فورسز کو مشاورت ، معاؤنت اور تربیت فراہ م کرنے پر ہو گی انہوں نے کہا کہ یہ اشد ضروری ہے کہ ہم اور عالمی برادری افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے تاکہ ملک دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھ سکے ڈنمارک 2002 میں امریکی اتحادی افغان جنگ کے خاتمے سے لے کر اب تک افغانستان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ ملک میں اس وقت 80 ڈنمارک کے فوجی موجود ہیں ۔ #/s#(جاوید)
*******