خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

فلوریڈا سکول

ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے انٹرنیٹ سرویلنس بل پر دستخط کردیے جس کے تحت اب نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو وارنٹ کے بغیرجاسوسی کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی، پروگرام کے تحت بیرون ملک غیرملکیوں اور امریکیوں سے معلومات حاصل کی جاتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ سرویلنس بل پردستخط کردیے ہیں، بل کے تحت بیرون ملک انٹیلیجنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال کے لیے ہوگا۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ ان کے لیے امریکی عوام کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔ خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ سرویلنس بل کی منظوری دی تھی۔
دنیا کی نامور ویب سائٹس پرسائبر حملہ
یاد رہے کہ گزشتہ برس 22 اکتوبرکو امریکہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی پر بڑے سائبر حملے کے باعث ٹویٹر، اسپوٹی فائی اور ایمازون سمیت کئی معروف ویب سائٹس کو سروس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔