خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈٹرمپ کا کانگریس کا دورہ

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے کانگریس کا دورہ کیا اور سینیٹ میں قائد ایوان سے ملاقات کی اس موقع پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیکر ایوان نمائندگان پال ریان سے بھی ملاقات کی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر، بارڈر سیکورٹی اور روزگار کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس اور کانگریس مل کر امریکی عوام کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔