خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ، ہیلری کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں: کیلان کانوے

واشنگٹن (ملت + آئی این پی ) امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مینجر کیلان کانوے نے کہا ہے کہ امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اپنی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مینجر کیلان کانوے نے اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ رائے شماری سے متعلق سروے رپورٹوں کے مطابق امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اپنی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلری کو بڑی خصوصیاتحاصل ہیں ، ان میں انتخابی مہم کے لیے زیادہ بڑا فنڈ بھی شامل ہے جس سے وہ ٹی وی اشتہارات خریدنے کے لیے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ واضع رہے گزشتہ ہفتے ہیلری کے ساتھ ہونے والے مناظرے میں ٹرمپ نے امریکی انتخابات کے نتیجے کے احترام کو مسترد کرتے ہوئے امریکا میں جمہوریت کے ایک ستون کو چیلنج کر دیا تھا۔اور کہا تھا کہ ان کی اپنی جیت کی صورت میں وہ انتخابی نتائج کو قبول کر لیں گے۔