خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر نامزدکردیا

واشنگٹن (ملت + آ ئی این پی) نو منتخب امریکی صدر اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر نامزد کر دیا ،کشنر وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس اور چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینون کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپنے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر نامزد کیا ہے کشنر اپنے سسر کی انتخابی مہم میں پیش پیش تھے، اس کے علاوہ ان کا کوئی سیاسی کردار نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کبھی کوئی سیاسی عہدہ رہا ہے، 35 سالہ کشنر وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس اور چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینون کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پرائیبس نے کشنر کو ایک ایسا شخص قرار دیا جس میں بات چیت کرنے کی غیر معمولی بصیرت ہے اور جو تعاون پر مبنی وسیع اتحاد کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کشنر کی کھلی ذہنیت، ملائمیت اور گہری عقل’ ان کی ٹیم کے لیے ایک عظیم اثاثہ’ ثابت ہوگی۔دوسری جانب کشنر نے اس نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔