خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ اورہلیری مصری صدرعبدالفتاح السیسی سےملاقات کریں گی

نیویارک : (اے پی پی) امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک آنے والے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقاتیں کریں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل ہلیری کلنٹن کہہ چکی ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے والے مصری اور یوکرینی صدور سے ملاقاتیں کریں گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ سربراہی اجلاس (آج) منگل سے نیویارک میں شروع ہوگا۔