خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایف بی آئی میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ اور

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایف بی آئی میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ اور ایف بی آئی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ ریپبلکنز کا آج میمو جاری کرنے کا اعلان، ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ میمو کے اجرا سے خفیہ معلومات افشا ہو سکتی ہیں۔ امریکی صدر اور ایف بی آئی میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔ ریپبلکنز آج امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیات سے متعلق میمو جاری کریں گے جس کو صدر ٹرمپ اور ہاؤس سپیکر پال ریان کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق میمو میں ایف بی آئی پر اختیارات سے تجاوز کا الزام لگایا جا سکتا ہے۔ ایف بی آئی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میمو جاری کرنے سے اہم خفیہ معلومات افشا ہونے کا خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث اس سے پہلے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے عہدے سے فارغ ہو چکے ہیں۔