واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی دوڑ میں ریبپلیکنز کے صف اوّل کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو خارجہ پالیسی کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق براک اوباما نے ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو جاپان اور جنوبی کوریا سے فوج واپس بلا لینی چاہیے۔ اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی خارجہ پالیسی اور دیگر عالمی امور کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ اوباما نے مزید کہا ہے کہ دنیا نئے امریکی صدر سے ’متانت اور وضاحت کی توقع رکھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع اور جارحانہ بیان کے باعث تحقیقاتی ادارے اکونومسٹ انٹیلیجنس یونٹ ( ای آئی یو) کی ایک تحقیق کے مطابق اگر امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے تو یہ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سے ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔