خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر مسلم امریکی بھی تنگ،جیتنے کی صورت

کیپ بریٹن ۔(اے پی پی) امریکی حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم امریکی بھی تنگ ہیں۔ بہت سے امریکیوں نے عہد کر لیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا صدر بن گیا تو وہ امریکا چھوڑ دیں، وہ کسی ایسے ملک میں نہیں رہیں گے جہاں کاصدر ڈونلڈ ٹرمپ ہو۔ ایسے ہی لوگوں کی مزیدحوصلہ افزائی کیلئے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ جس میں ایسے لوگوں کو جو ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے پر امریکا میں نہ رہنا چاہیں کیپ بریٹن میں منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔ اس ویپ سائٹ کو سڈنی، نووا سکوٹیا کے ایک ریڈیو ہوسٹ، روب کالابروس، نے بنایا ہے۔ اس ویب سائٹ کو ان امریکی ووٹرز کے اعلان کے جواب میں بنایا گیا ہے جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کا امیدوار ہار گیا تو وہ امریکا چھوڑ دیں گے۔ روب نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہوں نے امریکا چھوڑ کر کینیڈا میں منتقل ہونا ہی ہے تو کیپ بریٹن میں منتقل ہو جائیں۔ اس ویب سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات کے حوالہ جات بھی موجود ہیں۔