واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدارتی انتخابی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے ریپلیکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نفرت اور خوف کے بیوپاری ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مباحثے کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میرے خیال میں تمام امریکیوں کیلئے یہ باعث تشویش ہونا چاہیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بہت ہی گھناؤنی مہم چلاتے ہوئے امریکی گروپوں کو ایک دوسرے کیخلاف کھڑا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نفرت اور خوف کے بیوپاری ہیں اور وہ ہماری حقیقی فطرت کیخلاف چل رہے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ کو شکست دینے میں مجھے بڑے پیمانے پر بیرونی رہنماؤں کی بھی حمایت حاصل ہے اور اس حوالے سے اطالوی وزیراعظم مائیو رینزائی عوام کے سامنے بھی ا عتراف کرچکے ہیں