خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لے لیا

امریکہ :(اے پی پی) امریکہ یوٹرن کے ماہر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یو ٹرن لے لیا، اپنے ایک اور بیان سے پیچھے ہٹ گئے ۔ اوباماکو داعش کابانی کہنےکےبیان سےمکرگئے اورکہا میڈیا نےمیرےبیان کی غلط تشریح کی۔میں نے تو اوباما کو داعش کا بانی طنزیہ طور پر کہا تھا ۔ ٹرمپ کاٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔ادھر ہیلری کلنٹن نے اپنا 40 سال کاٹیکس ریکارڈ جاری کردیاجس کے مطابق ہیلری نے پچھلے سال 36 لاکھ ڈالر ٹیکس دیا۔ ٹرمپ کی سیاست متضاد بیانات اور یوٹرن کے گرد ہی گھومتی ہے،کبھی اپنے بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو بھی اپنی بات سے ہی مکر جاتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں امریکی صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کو داعش کا بانی کہا تھا، مگر یوٹرن لیتے ہوئے اسے طنز قرار دے دیا۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے تمام ٹیکس ریٹرن جاری کردیے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس ریٹرن جاری کرنے سے انکار کردیا۔ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ، صدارتی امیدواروں کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جاری کرنے کی روایت کا احترام کرنے میں بھی ناکام رہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی ویب سائٹ کے مطابق ہلیری نے گزشتہ سال 36 لاکھ ڈالر ٹیکس دیا، جبکہ ہلیری اور ان کے شوہر بل کلنٹن کی گزشتہ سال کی آمدنی ایک کروڑ ڈالر سے زائد رہی، ہلیری اور بل کلنٹن نے 1977 لیکر 2015 تک کے تمام ٹیکس ریٹرن ویب سائٹ پر شائع کرچکے ہیں ۔ ڈیموکریٹ نائب صدارتی امیدوار ٹم کین نے بھی اپنے 10 سال کے ٹیکس گوشوار ے جاری کردیے۔ امریکا کی تین اہم ریاستوں میں اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں، گزشتہ ہفتے اپنی ریلی میں اسلحہ رکھنے والے افراد سے ہلیری کو امریکی صدر بننے سے روکنے کی اپیل کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔