خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراوباما کےدوراقتدارکو تباہ کن قراردیدیا

واشنگٹن۔: (اے پی پی) امریکا کے صدارتی انتخاب میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر صدر اوباما کی تنقید کے بعد جوابی وار کرتے ہوئے ان کے دورِ اقتدار کو تباہ کن قرار دیدیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ۔رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما کمزور اور غیرموثر رہے ہیں۔انھوں نے صدر اوباما کے روس اور یوکرین کے درمیان بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار کا مذاق اڑایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ خارجہ پالیسی کے بارے میں اوباما سے کہیں زیادہ جانتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدراوباما نے کہا تھاکہ ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔