خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی بارہویں خاتون بھی سامنے آگئیں

نیویارک (ملت + آئی این پی) ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی بارہویں خاتون بھی سامنے آگئیں، سابق مس فن لینڈنینی لاکس ہنون نے ٹرمپ پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی بارہویں خاتون بھی سامنے آگئی ہیں۔،نینی نے 2006میں مس فن لینڈ کا تاج سر پر سجایا۔نینی کا کہنا ہے کہ جولائی دوہزار چھ ہی میں نیویارک میں ایک انٹرویو سے پہلے تصویر کھنچواتے ہوئے ٹرمپ نے ان سے بدتمیزی کی ۔