خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کچھ بھی کرلیں، ایرانی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کچھ بھی کر لیں، ایرانی صدر
تہران(ملت آن لائن) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کئی بار جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژکرنے کی کوشش کر چکا ہیتاہم اسے کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں شہری حقوق سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کا کوئی بھی مخالف ملک، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی امیدیں وابستہ نہ کرے کیوں کہ وہ ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جامع ایٹمی معاہدہ باقی رہے گا اور ایران اپنے راستے پر ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہے گا۔ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تائید کرنے والا مجاز ادارہ صرف آئی اے ای اے ہے جو اب تک 9 بار ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کی تصدیق کر چکا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ پیر کی شب قومی سلامتی سے متعلق نئی امریکی اسٹریٹیجی کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدے کو ایک برا معاہدہ قراردیا تھا۔