خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی اوباما کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی میں بڑا ہدف انتہا پسندوں کو روکنا ہے،وائٹ ہاوٴس نے ٹرمپ کی تنقید کو مسترد کردیا۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی،انھوں نے کہا کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی میں’سب سے پہلے امریکہ’ کو اولین ترجیح دیں گے۔انھوں نے امریکی خارجہ پالیسی کو’ کمزور، مبہم اور بے ترتیب’ قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ اسے تبدیل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ داعش کے دن گنے جا چکے ہیں، امریکی خارجہ پالیسی میں بڑا ہدف انتہا پسندوں کو روکنا ہے،، مشرق وسطیٰ میں ن انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اتحادی کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اوباما کی خارجہ پالی م پر تنقید کو مسترد کردیا۔