خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ملبوسات ڈیزائن کرنے سے فرانسیسی ڈیزائنر کا صاف انکار

نیو یارک (ملت + آئی این پی) امریکی نو منتخب صدرٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ملبوسات ڈیزائن کرنے سے امریکہ میں کام کرنے والی فرانسیسی ڈیزائنر نے صاف انکارکردیا۔ڈیزائنر نے اپنے دو ٹوک جواب میں کہا کہ ٹرمپ سے متعلق سیاسی بیانات کے بعد وہ ان کے لیے کام نہیں کرسکتیں۔امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں ہلیری کلنٹن اور خاتون اول مشیل اوباما ڈیزائنرز کی فیورٹ رہیں لیکن نیویارک میں کام کرنیوالی فرانسیسی ڈیزائنر نے مستقبل کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ملبوسات ڈیزائن کرنے سے انکار کردیا ۔صوفی تھیلیٹنے کہا کہ ٹرمپ سے متعلق عوامی رجحانات سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ، وہ امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کیلئے کوئی لباس ڈیزائن نہیں کریں گی۔انہوں نے دیگر فیشن ڈیزائنرز سے بھی کہا کہ وہ ان کی تقلید کریں۔