خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکانے وائٹ ہاوس میں نوکری کرلی

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاوس میں نوکری شروع کر دی ،ایوانکا کا کہنا ہے کہ وہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کریں گی، کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاوس میں نوکری شروع کر دی ہے ۔امریکی صدر کواقربا پروری اوررشتے داروں کوذمے داریاں سونپنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدرکی غیررسمی مشیربنائے جانے کے اعلان پراعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔مخالفین کوجواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہاکہ وہ اپنے والد کی غیررسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاوس کے ملازمین پرجوقانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طورپروہ ان کی بھی پاسداری کریں گی ۔واضح رہیایوانکا کے شوہر جیرڈکوشنر بھی صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں۔