خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی تنازع کے حل کی حمایت

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ایک بڑی کا میابی ہو گی،میں کلنٹن خاندان کو تکلیف دینا نہیں چاہتا، ہیلری نے پہلے ہی بہت تکالیف برداشت کی ہیں، چاہتا ہوں کہ ہم آگے بڑھیں، سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکرا و نہیں ہو گا، میں نے اپنے کاروبار کے انتظامی امور بچوں کو سونپ دیئے ہیں۔امریکی اخبار ’’ نیو یارک ٹائمز‘‘ کے ساتھ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا میرا داماد جیرڈ کشنر دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ایک بڑی کا میابی ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں کلنٹن خاندان کو تکلیف دینا نہیں چاہتا، ہیلری نے پہلے ہی بہت تکالیف برداشت کی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور کاروباری معاملات میں مفادات کا ٹکرا و نہیں ہو گا، میں نے اپنے کاروبار کے انتظامی امور بچوں کو سونپ دیئے ہیں ۔نومنتخب امریکی صدر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ چیف اسٹریٹجسٹ کے طور پر نامزد کیے گئے اسٹیو بینن نسل پرست ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے کہ اسٹیو نسل پرست ہیں تو وہ کبھی انہیں نامزد نہیں کرتے ۔موسمیاتی تبدیلی کے عالمی معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاہدے سے نکلنے یا اسے برقرار رکھنے کے حوالے سے ابھی غور کررہے ہیں اور اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو ایک پینل انٹرویو دیا ، سوشل پرمیڈیا پرشیئرز کی گئیں انٹرویوں کی تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سفید فام انتہاپسند حامیوں کی مذمت کی ہے ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ان سفیدفام انتہاپسندوں کی حمایت کرکے انہیں توانائی فراہم نہیں کرنا چاہتے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرست ‘آلٹ رائٹ’ گروپ سے لاتعلقی ظاہر کی جس نے ان کی جیت کی خوشی نازی سیلوٹ کر کے منائی تھی۔ انھوں نے کہا کہ میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔ میں انھیں مسترد کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ وہ اس تنظیم کو تقویت نہیں دیں گے، جس میں نیو نازی، سفید قوم پرست اور یہود دشمن شامل ہیں۔ہفتے کے روز واشنگٹن ڈی سی میں آلٹ رائٹ گروپ کے حامیوں کو ٹرمپ کی حمایت میں ‘ہیل ٹرمپ’ کے نعرے بلند کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔