خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت
سیؤل: (ملت آن لائن)امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل پہنچنے پر ایک بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کبھی طاقت کا استعمال نہ کرنا پڑے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں اورمیزائل پروگرام پرامریکاسے بات کرے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے میں یو ٹرن لیا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے کئی مرتبہ شمالی کوریا پر چڑھائی کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر شمالی کوریا نیامریکا پر واضح کیا تھا کہ امریکا اس کے میزائل کے رینج میں ہے اور کسی بھی وقت امریکا پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔