خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم پر پوری نظر ہے ، چین

بیجنگ: (ملت+آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ ہماری نومنتخب امریکی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم پر پوری نظر ہے ، ماہر اقتصادیات نیوروپیٹر کی قیادت میں چین امریکہ تعلقات میں بہتری آئے گی ،بہتر تعلقات دونوں اقوام کے مفادات اور دنیا کی ترقی و خوشحالی کے لئے فائدہ مند ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان چھون یانگ نے کہا ہے کہ ہماری نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منتقل کردہ ٹیم پر پوری توجہ ہے امید ہے ماہر اقتصادیات نیوروپیٹر کی قیادت میں چین امریکہ تعلقات مستحکم ہونگے انہوں نے کہا چین اور امریکہ دو بڑے ملک ہونے کے ناطے دونوں کے مفادات مشترک ہیں دونوں کیلئے تعاون ہی صرف درست انتخاب ہیانہوں نے کہا ہم امریکہ کے کاروباری اور تجارتی تعلقات سمیت باہمی تعلقات کے صحت مند، مستحکم ترقی، برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتے ہیں ۔یہ ساتھ معاہدے دونوں اقوام کے مفادات اور دنیا کی ترقی و خوشحالی کے لئے فائدہ مند ہے۔