خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے خلاف اوباما بھی میدان میںآگئے

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر باراک اوباما بھیعراق میں جاں بحق ہونے والے مسلمان امریکی فوجیوں کے خاندان سے متعلق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف جاری بحث میں شامل ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ امریکی فوج اور اس کے سپاہیوں سے متعلق بیان بے وقوفی پر مبنی ہیں۔ دریں اثنا ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر جان میک کین نے بھی ٹرمپ کے بیانات سے دوری اختیار کر لی ہے۔ ایک ہفتے پہلے عراق جنگ میں مارے جانے والے ایک امریکی فوجی کے پاکستان والد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔