خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کیخلاف مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج

ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کیخلاف مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج

مقبوضہ بیت المقدس: (ملت آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینوں نے احتجاج کیا۔ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سیکڑوں افراد سڑکوں پر آ گئے۔ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ترکی کے جھنڈے اور ترک صدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر بھی نذر آتش کیے۔ قابض اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر تشدد کا روایتی ہتھکنڈا اپنایا اور خواتین کو بھی زدوکوب کیا گیا۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے… امریکا نے چین کو دھمکی دے دی

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی سطح پرپابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کوتیل کی فراہمی جاری رکھنے پرچین کو دھمکی دے دی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پرشمالی کوریا کوتیل سپلائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چین شمالی کوریا کو تیل فراہم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، چین کی جانب سے خلاف ورزی شمالی کوریا کے مسئلے کا دوستانہ حل نہیں ہے جس سے امریکا کا رویہ مزید سخت ہوسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے حوالے سے ہماری مدد نہیں کرتا تواس کے خلاف وہ تمام اقدامات عمل میں لائے جاسکتے ہیں جن کے بارے میں امریکا پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔ دوسری طرف چین کی جانب سے ٹرمپ کا شمالی کوریا کو تیل منتقلی کا الزام مسترد کردیا گیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے شہریوں اورکمپنیوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ اس سے قبل بھی امریکا بارہا تنبیہ کرچکا ہے کہ چین، شمالی کوریا کو میزائل تجربات سے روکنے میں امریکا کی مدد نہیں کررہا۔ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کرتے ہوئے امریکا کو براہ راست دھمکی دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے حوالے سے ہماری مدد نہیں کرتا تواس کے خلاف وہ تمام اقدامات عمل میں لائے جاسکتے ہیں جن کے بارے میں امریکا پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔ دوسری طرف چین کی جانب سے ٹرمپ کا شمالی کوریا کو تیل منتقلی کا الزام مسترد کردیا گیا ہے۔