خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، حنان اشراوی

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، حنان اشراوی

غزہ۔ (ملت آن لائن) فلسطینی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔ یہ بات فلسطینی مقتدرہ کے سینئر عہدیدار حنان اشراوی نے ایک بیان میں کہی۔ امریکی صدر کی طرف سے فلسطین کے لئے سالانہ 30 کروڑ ڈالر کی امداد میں کٹوتی کی دھمکی کے جواب میں حنان اشراوی نے کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے امن، آزادی اور انصاف کی تلاش کے لئے فلسطینیوں کی جدو جہد کو سبو تاژ کیا ہے اور اب وہ اپنے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے نتائج پر ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرانے کی جرات کر رہے ہیں۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے….پیرومیں مسافر بس اورٹرک میں تصادم ،48 افراد ہلاک

لیما(ملت آن لائن) پیرو میں مسافر بس ٹرک سے ٹکرا کر پہاڑی سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔بد قسمت مسافر بس دارالحکومت لیما سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مقام ہواچو سے 55 مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے کر لیما کے لئے روانہ ہوئی تھی۔محض دس کلو میٹر کا فاصلہ ط کرنے کے بعد دوپہر کے وقت ایک خطرناک پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے یہ ایک ٹرک سے ٹکرا کر سو میڑ کی بلندی سے سمندر کے ساحل پر جاگری۔امدادی کارکنوں میں سے بعض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بس کے ملبے تک پہنچایا گیا۔پیرو کی وزارت داخلہ کے مطابق بس جس سڑک پر سفر کر رہی تھی اس پر اس موسم میں دھند اور ہوا میں نمی کی وجہ سے پھسلن کا خطرہ رہتا ہے۔