خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈوکلام تنازعہ کے بعد چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی پہلی ملاقات

ڈوکلام تنازعہ کے بعد چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی پہلی ملاقات
زیامن(ملت آن لائن)ڈوکلام تنازعہ کے بعد چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برکس سربراہی اجلاس کے دوران چینی صدر ژی جن پنگ اور نریندری مودی کے درمیان وفود کی سطح پر سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے بریفنگ دی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سرحدی امور اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پربات چیت کی گئی جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو تنازعہ نہ بننے دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تنظیم برکس کے تین روزہ سربراہی اجلاس میں مصر، گنی، میکسیکو، تاجکستان اور تھائی لینڈ کے رہنما بھی شرکت کررہے ہیں۔

برکس کے تین روزہ سربراہی اجلاس میں ٹیلی کمیونی کیشن، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیل کے صدر چین پہنچ رہے ہیں۔

برکس میں مصر، گنی، میکسیکو، تاجکستان اور تھائی لینڈ کے رہنما بھی شرکت کررہے ہیں جو ابھرتی تجارتی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے موضوع پر رکن ممالک کے ساتھ ڈائیلاگ میں حصہ لیں گے۔