خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈھاکہ کے کیفے پر حملے کا منصوبہ ساز پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈھاکہ: (ملت+آئی این پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک کیفے پر حملے کا ایک اور منصوبہ ساز پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رائر بازار میں رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی ۔ پولیس مقابلہ صبح تک جاری جس میں کیفے حملے کا منصوبہ ساز نور الاسلام مرزان اور ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا ۔ گزشتہ برس اگست میں ایک مقابلے میں حملے کا مبینہ تمیم چوہدری تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا ۔ گزشتہ جولائی میں ہولی آرٹسن بیکری پر شدت پسندوں کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی لیکن پولیس نے دعوی مسترد کرکے مقامی شدت پسند گروپ جماعت المجاہدین کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔