خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈیلس میں بین الاقوامی اسکائوٹس لیڈر شپ کا ایک اہم اجلاس

ڈیلس:(اے پی پی)راجا زاہد اختر خانزادہ/نمائندہخصوصی……ڈیلس میں بین الاقوامی اسکائوٹس لیڈر شپ کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں امریکا بھر سے اسکائوٹ تنظیموں کے اہم عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میںامریکامیںبین الاقوامی اسکائوٹ کےزیراہتمام مختلف پروگراموں پر غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر ورلڈ لیڈر شپ کے رہنمائوں نے فرسٹ مسلم نیشنل اسکائوٹس جورواں سال جولائی 2016ء کے ماہ جولائی 31سے اگست06تک پنسلوانیا میں ہونا قرار پائی ہے اس کا بین الاقوامی رہنمائوں نے خیر مقدم کیا ۔ اس کیمپ میں دنیا بھر کے مسلم ممالک سے اسکائوٹ حصہ لینگے،اجلاس میں پاکستان اسکائوٹ کے سابق رہنما اور عالمی اسکائوٹس کی تنظیموں کے مختلف عہدوں پر کام کرنے ولے معروف اسکائوٹ رہنما سید احتشام نقوی نے مسلم اسکائوٹ سے متعلق پروگرام پر روشنی ڈالی جس میں بتایا گیا کہ مسلم ممالک کے اسکائوٹس اس پروگرام میں اپنے اپنے ممالک میں نامزدگیاں پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بین الاقوامی اسکائوٹ کی تنظیموں کے اہم عہدیداران جان پسیری،ڈاکٹر چارلس،ڈیکلو ٹیٹ،جین ہل درسن اور ڈان اونیے کا کہنا تھا کہ اسکائوٹ انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرتے ہیں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اسکائوٹ جہاں ان کیمپ کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں وہاں ان کو معاشرہ میں ایک بہتر رضا کار ہونے کی تربیت دیکر ان کو معاشرہ کا فعال شخص بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم اسکائوٹس کی تنظیم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو امید ہے کہ یہ اسکائوٹ آرگنائزیش دیگر مذاہب کے ماننے والے اسکائوٹ کے درمیان باہمی میل ملاپ اور اچھے کاموں کو اختیار کرنے کیلئے ایک پل کا کردا ر ادا کریں گے ۔ سید احتشام نقوی نے کہا کہ انہوں نے ڈیلس آ مد کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم کمیونٹی کے افراد سے رابطہ کیا اور مسلم کمیونٹی کے بچے اس کیمپ میں حصہ لینے کیلئے بے چین نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 35سالوں سے امریکا میں اسکائوٹس کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ ہر مذہب کے لوگوں کی آرگنائزیشن موجود ہے تو انہوں نے مسلم اسکائوٹس کی کمی کو محسوس کیا اور تجویز کی کہ مسلم اسکائوٹس بھی تشکیل دی جائے ۔ پھر غور و خوص کے بعد اس کو تسلیم کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پینسلوانیا میں ہونے والی جمبوری امریکاکی تاریخ میں پہلی جمبوری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 300/400کے قریب اسکائوٹس دنیا بھر سے امریکا اس کیمپ میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے پاس امریکہ میں 3/4ہزار مسلم اسکائوٹس موجود ہیں اور انکی تعداد میں اضافہ کیلئے وہ مسجدوں اور اسلامک سینٹرز کا دورہ کر رہے ہیں تا کہ اس پروگرام کا اہتمام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور بچے اس پروگرام کے بارے میں جان رہے ہیں اور اس میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں اس موقع پر ڈیلس اسکائوٹس کے لیڈر امیر مکھانی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 10سالوں سے اسکائوٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں انکے بچے بھی اسکائوٹس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکامیں مسلم بچوں کیلئے اسکائوٹس کے ذریعہ ان میں نظم و ضبط احترام اور دیگر امور سے متعلق تربیت دی جا رہی ہیںتاکہ بچے بڑے ہو کر معاشرہ کا ایک اہم حصہ بن سکیں۔