خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈیموکریٹس کی ای میلز کوئی بچہ بھی چراسکتا تھا،جولین اسانج

ایکواڈور: (ملت+آئی این پی)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ای میلز کوئی 14سال کا بچہ بھی چرا سکتا تھا کیونکہ ڈیموکریٹک کیمپئن چیئرمین کا پاس ورڈ پاس ورڈ تھا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولین اسانج کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پارٹی ای میلز نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدمات نہیں کیے تھے، ان کے کیمپئن سربراہ جان پوڈیسٹا کا پاس ورڈ آسان تھا اور کوئی بھی ای میلز بآسانی ہیک کرسکتا تھا۔جولین اسانج نے امریکی انتخابات میں روس کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اوباما نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔