خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈیوڈ کیمرون کاٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا اعلان

لندن:(اے پی پی)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو آڑے ہاتھوں لیا،کہا کیمروں نے توجہ اصل معاملے سے ہٹانے کی کوشش کی۔ برطانوی لیبرپارٹی کے رہنما جیری کوربن نے ڈیوڈ کیمرون پر کڑی تنقید کی اور ان پر سوالات کی بوچھار کردی۔ پانامہ لیکس، آف شورکمپنیز کا شور برطانوی دارالعوام تک جا پہنچا، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کواپنے والد کی آف شورکمپنی کے حوالے سے جواب دینا پڑگیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اپنے والد کی کمپنی کا دفاع کیا، انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کو جائز طریقے سے مال بنانے کا حق ہے۔