ممبئی (آئی این پی)بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں 26 نومبر 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مجرم امریکی شہری ڈیوڈ کول مین ہیڈلی نے تسلیم کیا ہے کہ حملے سے پہلے وہ لشکر طیبہ کے رکن میر ساجد کے ساتھ رابطہ میں تھا اور اس حملے کے بعد وہ بھارت آیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 نومبر 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مجرم امریکی شہری ڈیوڈ کول مین ہیڈلی نے امریکہ کی ایک جیل سے ممبئی کی خصوصی عدالت کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے دئے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ دہشت گرد انہ حملے سے قبل وہ دہشت گرد میر ساجد کے رابطے میں تھا۔ساجد میر کے کہنے پر اس نے بھارت میں گھسنے کے لئے داؤد گیلانی سے نام بدل کر ڈیوڈ ہیڈلی رکھا تھا اور اسی کے کہنے پر وہ ممبئی میں سات بار حملے کی ریکی کرنے آیاتھا۔