نیویارک(اے پی پی)ایپل کمپنی نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے آئی فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کے خلاف عدالت میں بیان داخل کردیا۔ایپل کمپنی نے سان برنارڈینو حملے میں ملوث سید رضوان فاروق کے آئی فون ڈیٹا تک رسائی دینے کے عدالتی حکم کو ماننے سے انکار کیا تھا ۔ کمپنی نے تحریری بیان میں موقف اختیار کیا کہ اس طرح کے اقدام سے ایک خطرناک مثال قائم ہوگی اور صارفین کی سیکیورٹی کو خطرہ ہو گا ۔ حکومت کی جانب سے ڈیٹا تک رسائی کی درخواست ناقابل عمل اور کمپنی کے پہلے ترمیمی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کُک کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ امریکی سپریم کورٹ میں لے جانے کے لیے تیار ہیں ۔