افغانستان میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ٹرک پر خود کش حملے میں 4 اہل کار ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کابل کے علاقے باغ داؤد میں کیا گیا جس میں خودکش بمبار نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ خودکش دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ افغان پولیس کے مطابق رواں ماہ یہ ایجنسی اہلکاروں کے خلاف سب سے بڑا حملہ ہے۔
افغان حکام اور پولیس کے ترجمان حشمت زئی کے مطابق حملے میں متاثرہ افسروں کا تعلق افغان انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی (این ڈی ایس) سے ہے۔ جب کہ مرنے والوں میں چار این ڈی ایس اہل کار اور ایک سویلین شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر طالبان نے خود کش حملے کیلئے گاڑی کو استعمال کیا۔