خبرنامہ انٹرنیشنل

کابل :افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 60 طالبان ہلاک

کابل :افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 60 طالبان ہلاک
کابل:(ملت آن لائن) افغان سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران حقانی نیٹ ورک کے 2 کمانڈروں سمیت 60 طالبان ہلاک ،غیر ملکی فوج کی بمباری سے 7 شدت پسند مارے گئے۔ بارودی سرنگ دھماکے میں 8 شہری جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق سرکاری فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار، غزنی، پکتیا، خوست، قندھار ،ارزگان، فرح ،جازجان، فریاب ، قندوز اور ہلمند میں آپریشن کلین اپ کے دوران 60طالبان کو ہلاک کردیا۔
آپریشن میں 16جنگجو زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2کوگرفتار کرلیا گیا ۔ صوبہ لوگر میں غیر ملکی فوج کے فضائی حملے میں 7 طالبان مارے گئے ۔داعش نے جازجان صوبے میں اپنے ساتھی کو طالبان سے تعلق کے شبہ پر پھانسی دیدی۔ سزا پانے والے کی شناخت فریاب کے رہائشی کے طورپر ہوئی ہے ۔کابل حکومت نے اغوا کے جرم میں 5قیدیوں کو پل چرخی جیل میں پھانسی دیدی ۔قندھار کے ضلع آرغزستان میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے سے 8شہری جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔