خبرنامہ انٹرنیشنل

کابل: امریکی فوج کے کمپاؤنڈ پرخود کش حملہ

کابل:(اے پی پی) افغان دارالحکومت میں بگرام ایئر بیس کے قریب غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاؤنڈ پر خود کش حملہ کیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک افغان دارالحکومت کابل میں بگرام ایئر بیس کے قریب واقع غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد خود حملہ آوروں کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گردی بھی مارے گئے۔ طالبان نے غیر ملکی فوجیوں کے کمپاؤنڈ پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے جب کہ حملہ آور کمپاؤنڈ کے اندر بھی داخل ہو گئے تھے۔ دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ لی ہے جب کہ حملے کے بعد کابل میں غیر ملکیوں کے لئے سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔