خبرنامہ انٹرنیشنل

کابل: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 60دہشتگرد ہلاک

افغانستان:(اے پی پی)افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 60دہشتگرد ہلاک اور13 زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران4افغان فوجی اہلکار بھی مارے گئےہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان فورسز نے24گھنٹوں کے دوران11 صوبوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں القاعدہ کے 10 دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ آپریشن افغان صوبوں کنڑ، ننگرہار، غزنی، پکتیا، قندھار، ارذگان، گور، بغلان، قندوز اور ہلمند میں کیے گئےہیں۔