خبرنامہ انٹرنیشنل

کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب خودکش کار بم حملہ، 30 افراد ہلاک

کابل:(اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب منگل کی صبح ہونے والے خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔افغان میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ پل محمد خان میں ہونے والا یہ دھماکہ وزارت دفاع اور وزارت خزانہ کے کمپاؤنڈ کی حدود میں ہوا جس کا مقصد افغان انٹیلی جنس کے یونٹ اور نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کو نشانہ بنانا تھا۔جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا دکھائی اور اور فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔دھماکے سے امریکی سفارتحانے کی حدود میں دھویں کے سیاہ بادل دکھائی دے رہے ہیں۔افغان صدر اشرف غنی نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی ہے۔دریں اثناء امریکی سفارتحانے نے کہا ہے کہ وہ اس دھماکے سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ کابل میں وزارت صحت کے حکام نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 161 بتائی ہے جن میں 8 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔