خبرنامہ انٹرنیشنل

کابل میں خودکش حملہ،10عدالتی ملازمین ہلاک

کابل :(اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملہ میں 10عدالتی ملازمین ہلاک اور 4زخمی ہوگئے،خوست میں ایک کاروائی کے دوران صوبائی پولیس سربراہ ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق بدھ کو دارلحکومت کابل کے ضلع پغمان میں ایک خودکش حملہ اور نے سرکاری ملازمین کو لے جانیوالی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10ملازمین ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہ کاروائی طالبان کی جانب سے نئے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ کی تقرری کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔صوبہ خوست میں ایک کاروائی کے دوران صوبائی پولیس سربراہ ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق خوست کے ضلع علی شیر میں میں صوبائی پولیس چیف کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس چیف سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔