خبرنامہ انٹرنیشنل

کابل میں مسجد پر حملہ،30 افراد ہلاک

کابل: (ملت+اے پی پی) انتہا پسند گروپ داعش نے کابل میں ہوئے ایک خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ افغان حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور نے باقر العلوم نامی مسجد میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کارروائی میں کم ازکم 30افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جب یہ حملہ کیا گیا تو اس مسجد میں ایک مجلس کا اہتمام کیا جا رہا تھا۔ رواں برس جولائی کے مہینے میں ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے احتجاجیوں کے ایک اجتماع پر عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے حملہ کیا تھا جس کے نیتجے میں80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔