خبرنامہ انٹرنیشنل

کانگوکےفوجی افسران کو شمالی کوریا نے پستول تحفے میں دیے ہیں: اقوام متحدہ

کانگو(آن لائن)اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق افریقی ملک کانگو کے فوج افسروں اور پولیس اہلکاروں نے شمالی کوریا کے تین انسٹرکٹرز سے پستول بطور تحفہ حاصل کیے ہیں۔ شمالی کوریائی انسٹرکٹرز نے کانگو کے فوجی افسران، اسپیشل پولیس فورس اور صدارتی محافظوں کو تربیت فراہم کی ہے۔ کانگو پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے مطابق بعض پولیس اہلکاروں کو بھی ایسے پستول دیے گئے ہیں جو بظاہر شمالی کوریائی ساختہ دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرین نے تحفے میں فراہم کی گئی اِن پستولوں کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسی طرح شمالی کوریا کے انسٹرکٹرز سے تربیت کے حصول کو بھی عالمی ادارے کی پابندیوں کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔